(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح میں ساڑھے 4 فیصد اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2021-22 کیلئے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح بڑھا کر12.40 فیصد کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال میں 2020-21 کیلئے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 9.70 فیصد تھی اور اس سے پہلے مالی سال 2019-20 کیلئے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 12 فیصد تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی سابقہ بیوی پھر دلہن بن گئیں