شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج 

Aug 17, 2022 | 17:32:PM

(24 نیوز)اداروں کے خلاف بیانات کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے وکلا کی جانب سے شہباز گل کے ریمانڈ کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ دائر کردی گئی، درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج اور آئی جی اسلام آباد فریق بنایا گیا ہے، ایس ایس پی، ایس ایچ او اور مجسٹریٹ بھی درخواست میں فریق ہیں، دوسری جانب جسمانی ریمانڈ ملنے پر اسلام آباد پولیس شہباز گل کو لینے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی اپیل پرمحفوظ فیصلہ سنادیا گیا

مزیدخبریں