(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد سونا بھی مہنگا ہوگیا ،فی تولہ سونا 5500 روپے اضافے سے 145400 کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 4715 روپے اضافے سے 124657 کا ہوگیا ۔فی تولہ چاندی 1540 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔صرافہ ڈیلرز کاکہناہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور یو اے ای درہم مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر سستا ہو کر 1769ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج