ریٹرننگ افسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے کاغذات مسترد کئے ، فرخ حبیب

Aug 17, 2022 | 19:44:PM

(24 نیوز)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کاکہناہے کہ عمران خان کے 9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، 8 حلقوں میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،فیصل آباد کے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ریٹرننگ افسر کو ہم نے تمام چیزیں فراہم کی تھیں، ریٹرننگ افسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے کاغذات مسترد کئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 108 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

مزیدخبریں