مریم اورنگزیب نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہ کرنا توہین عدالت قراردیدیا

Aug 17, 2022 | 20:59:PM
وفاقی وزیر اطلاعات، شہباز گل، اسلام آباد پولیس، حوالے نہ کرنا، توہین عدالت، قراردیدیا،
کیپشن: مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہ کرنا توہین عدالت قراردیدیا۔مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ عدالت کے حکم کی عمران خان اور پنجاب حکومت نے توہین کی ۔
مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ وفاقی پولیس کے ملزم کو عمران خان کے حکم پر پنجاب حکومت اغوا کر رہی ہے،شہباز گل طبی طور پر بالکل صحیح ہے، عمران خان کا فسطائی دماغی رویہ کسی قانون ، ادارے کو نہیں مانتا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان 8 سال تک فارن فنڈنگ میں الیکشن کمیشن سے بھاگتے رہے، عمران خان نے ایف آئی اے کو ریکارڈ اور جواب دینے سے انکار کردیا،ان کو نہ توہین عدالت کی پرواہ ہے اور نہ قواعدوضوابط کی۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 108 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد