کراچی ضمنی انتخابات، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل، ن لیگ کا امیدوار باہر ہو گیا

Aug 17, 2022 | 21:26:PM

(24 نیوز)کراچی کے تین حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا ،تینوں حلقوں میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی امیدوار ہیں۔
این اے 237 ملیر میں مختلف جماعتوں اور آزاد پندرہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے زین العابدین انصاری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ،این اے 237 ملیر کے ریٹرننگ افسر شاہنواز بروہی کے مطابق اہم امیدواروں میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، جے یو آئی کے مولانا اسماعیل، نون لیگ کے قادر بخش،پی پی نعمان عبداللہ مراد، عبدالحکیم بلوچ، ایم کیو ایم کے عیسیٰ جوکھیو اور دیگر شامل ہیں۔ 
این اے 239 کورنگی میں چھبیس امید واروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی، تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔این اے 239 کے ریٹرننگ افسر محمد سمیع اللہ کے مطابق 26 امیدواروں میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، اکرم چیمہ، مسلم لیگ ن کے اسد عثمانی ، ایم کیو ایم کے عامر خان، نیئر رضا، سکندر خاتون اور دیگر جماعتوں کے امیدوار شامل ہیں۔
این اے 246 میں بیس امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، این اے 246 کے ریٹرننگ افسر ظہیر سہتو کے مطابق کاغذات جمع کروانے والوں میں سابق وزیراعظم سربراہ تحریک انصاف عمران خان اور عبدالشکور شاد پیپلز پارٹی کے نبیل گبول، نادر گبول، محمد یوسف بلوچ، محمد جاوید ناگوری، ایم کیو ایم کے سید طیب حسین ہاشمی، مریم قریشی،تحریک لبیک پاکستان کے شرجیل گوپلانی.جنیداللہ اور سلطان احمدشکیل احمد اور فاروق الحسن جے یو آئی کے مولانا نور الحق، پی ایس پی کے راشد بلوچ، مسلم لیگ (ن) کے رانا شاہد سمیت 20 امیدوار شامل ہیں۔کسی بھی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہ کرنا توہین عدالت قراردیدیا

مزیدخبریں