(24 نیوز)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی حوالگی کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آگئے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی حکومت نے رینجرز کو طلب کرلیا ،ایف سی کی گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں ،ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے طلب کیا گیا،اڈیالہ جیل حکام نے شہباز گل کو حوالے نہ کیا تو توہین عدالت کا کیس دائر کیا جا سکتا ہے ،توہین عدالت کے کیس میں عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیرداخلہ پنجاب کو فریق بنایا جائے گا،توہین عدالت کے کیس میں جیل انتظامیہ کو بھی فریق بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ضمنی انتخابات، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل، ن لیگ کا امیدوار باہر ہو گیا