خیبر پختونخوا: نئی کابینہ کے لیے 10 نام فائنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) خیبر پختو نخوا کی نگران کابینہ معاملہ، نئی کابینہ کے لیے 10 نام فائنل کر لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کے لیے 10 نام فائنل ہو گئے، نئی کابینہ 16عہدیدارں پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئی کابینہ میں 12نئے چہرے جبکہ چار سابقہ نگران کابینہ کے افراد شامل ہونگے، نئی کابینہ میں 4 اراکین کا نام تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک جبکہ دو کا نام محمود خان نے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رات گئے بڑی تعیناتی ہو گی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس ارشاد قیصر،حمایت اللہ،سابق آئی جی مسعود باچا اور فیروزجمال شاہ کاکا خیل کے نام فائنل ہو گیا ہے، کابینہ میں شامل ہونے والے 10افراد کی کلئیرنس دے دی گئی ہیں جبکہ 5 ناموں پر تاحال مشاورت جاری ہیں۔