(ملک اشرف )کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےسول جج عاصم حفیظ کواوایس ڈی بنادیا،رجسٹرار نے عاصم حفیظ کا بطور او ایس ڈی نوٹیفکیشن جاری کردیا،سول جج کو راولپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کردیا گیا،نوٹیفکیشن میں عاصم حفیظ کو 19 اگست سے قبل راولپنڈی میں چارج سنبھالنےکی ہدایت کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرارسپریم،رجسٹراروفاقی شرعی عدالت اور رجسٹراراسلام آبادہائیکورٹ کوبھی ارسال کر دی گئی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ نوٹیفکیشن کی نقول چیف سیکرٹری ، پنجاب بھر کے سیشن ججز ،سیکرٹری ہوم اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو ارسال کی گئی ہیں ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ،سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس سمیت دیگر کو بھی نوٹیفکیشن کی نقول ارسال کر دی گئی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:نگران وفاقی کابینہ کے 10 وزراء آج حلف اٹھائیں گے،کون کون شامل ہیں؟