لیبیا میں جاری جھڑپیں، 55 افراد ہلاک،146 سے زائد زخمی 

Aug 17, 2023 | 09:45:AM
 لیبیا کے درالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقے میں متحارب گروپوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 55 افراد ہلاک جبکہ 146 سے زائد زخمی ہوگئے۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لیبیا کے درالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقے میں متحارب گروپوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 55 افراد ہلاک جبکہ 146 سے زائد زخمی ہوگئے۔  

لیبیا کے مقامی میڈیا کے مطابق مرکز برائے ایمرجنسی میڈیسن اینڈ سپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ طرابلس میں ہونے والی جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے اور 146 افراد زخمی ہیں۔

ترجمان کے مطابق مرکز نے جھڑپوں کے علاقوں میں پھنسے ہوئے 296 لوگوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا ہے۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مسلح جھڑپوں کے مشاہدہ کرنے والے علاقوں میں نقل و حرکت معمول پر آ گئی ہے اور مارکیٹس کو کھول دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نگران وفاقی کابینہ کے 10 وزراء آج حلف اٹھائیں گے،کون کون شامل ہیں؟

واضح رہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران طرابلس میں 444 بریگیڈ اور ردا سروس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن کی وجہ سے میٹیگا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میجر جنرل محمود حمزہ کے کمانڈر کو حراست میں لیا گیا تھا۔

جھڑپیں دارالحکومت کے جنوب میں واقع علاقوں خاص طور پر عین زارا، صلاح الدین، طارق الشاک اور طارق السدرہ کے محلوں کے ساتھ ساتھ الخیلہ کے کچھ حصوں میں ہوئیں۔