زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)میرپورآزادکشمیرمیں زلزے کے شدید جھٹکے,لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاترسے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے منگلا،جاتلاں،چکسواری،اسلام گڑھ،اور ڈڈیال میں بھی محسوس کئے گئے،زلزلے کے جھٹکے رات3بجکر 19منٹ اور 47 سیکنڈ پر محسوس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
زلزلے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے،زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔
زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے، پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔