پی سی بی کا نیا پرومو ریلیز ، عمران خان کو بھی شامل کر لیا گیا

Aug 17, 2023 | 10:07:AM

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ورلڈ کپ 2023 سے متعلق پاکستانی کرکٹ تاریخ پر مشتمل نیا پرومو ریلیز کر دیا، سابق کپتان  عمران خان کو بھی شامل کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے 14 اگست کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں 1952 سے لے کر موجودہ وقت تک کے کرکٹ سے متعلق تاریخی اور یادگار واقعات کے مناظر دکھائے گئےتھے لیکن اس پرومو میں سابق کپتان عمران خان غائب تھے جس پر صارفین نے پی سی بی پر  خوب تنقید کی اور کافی دنوں تک ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی کرتا رہا،شائقین نے پی سی بی کے پہلے پرومو میں ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ویمنز ٹیم کی فتوحات نہ دکھانے پر بھی پی سی بی پر تنقید کی تھی۔

1شائقین کی جانب سے تنقید کے بعد پی سی بی  نے پاکستان کرکٹ  کی تاریخ کا نیا پرومو جاری کردیا جس میں خواتین کرکٹرز کے علاوہ عمران خان کی ویڈیو اور تصاویر بھی لگادی گئیں ،نئے پرومو میں عمران خان کو ورلڈکپ ٹرافی اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے،پی سی بی کی جانب سے جاری نئے پرومو میں پاکستان ویمنز ٹیم کی ایشین گیمز میں جیت کا بھی ذکر شامل ہے جبکہ ندا ڈار کی 100 وکٹوں کا ریکارڈ بھی نئی ویڈیو میں شامل کرلیا گیا ہے،پی سی بی نے مصباح کا ٹیسٹ میس اٹھانا بھی نئی وڈیو میں شامل کرلیا۔

 پی سی بی کی جانب سے  پچھلی ویڈیو کی وضاحت بھی کی گئی ہے کہ ویڈیو لمبی ہونے کی وجہ سے اسے چھوٹا کیا گیا لیکن اس میں اہم کلپس کٹ گئے اس لیے اس ویڈیو کو مکمل ڈیوریشن کیساتھ دوبارہ اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں