(فرزانہ صدیق) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منارٹی پروٹیکشن یونٹ میں 70 نوجوان تعینات کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اقلیتی عبادت گاہوں اور آبادی کی حفاظت کیلئے منارٹی پروٹیکشن یونٹ میں 70 نوجوان تعینات کر دیئے گئے ہیں، ترجمان پولیس کے مطابق تمام ڈی پی اوز اپنے علاقہ میں اقلیتی عبادتوں گاہوں اور آبادیوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے،ہر ڈویژن کی سطح پر اقلیتی کمیٹیوں سے رابطوں کو مضبوط بنایا جائے گا،منارٹی پروٹیکشن یونٹ ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی فرائض سر انجام دے گا،منارٹی پروٹیکشن یونٹ کےلیے حالیہ بھرتی میں سے بھی جوان منتخب کیے گئے ہیں،منارٹی پروٹیکشن یونٹ کا قیام نیشنل منارٹیز کمیشن کی سفارشات کے مطابق عمل میں لایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی بریت طے ،واپسی کی گارنٹی مل چکی ہے ،رانا ثناء اللہ