مہنگائی کی وجہ کیا ہے؟عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا؟ تین وجوہات سامنے آگئیں

Aug 17, 2023 | 11:20:AM

Read more!

(24نیوز)ملک میں مہنگائی کی وجہ کیا ہے؟عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا؟ تین وجوہات سامنے آگئیں ۔

پروگرام ’سلیم بخاری شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے گروپ ایڈیٹر، سنیئر صحافی سلیم بخاری  کا کہنا تھا کہ کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جو دیر پا ہوتی ہیں یعنی ہم اس کا جتنا مرضی علاج کر لیں وہ چلتی رہتی ہیں، اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر جو چیز استعمال ہوتی ہے اگر اس کی قیمت بڑھ جائے تو ہمیشہ بڑھتی ہی ہے کم نہیں ہوتی۔  قیمتیں بڑھانے کا معاملہ کینسر کی طرح ہے ،یہ ہڈیوں میں ہمارے رچتا جا رہا ہے،  نئی نگران حکومت نے آتی ہے ایسا انجکشن لگایا ہے کہ جس نے عوام کی مزید چیخیں نکلوا دی ہیں۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ جب پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو پاکستان میں ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ پاکستان ریلوے نے بھی اس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملک بھر میں ریلوے کے کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے،اب چاہے حکومت نے یہ اقدام آئی ایم ایف کی وجہ سے کیا ہے، یا چاہے یہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے کیا ہے اس میں عوام کا کوئی قصور نہیں ہے لیکن اس چیز کی سزا عوام کو ہی جھیلنا پڑے گی ۔ 

مزید پڑھیں:  ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹربینک سے اہم خبر آ گئی

سنیئر صحافی سلیم بخاری  نے اس معاملے پر 2 سے 3 وجوہات بیان  کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے اگر انٹرنیشل مارکیٹ میں چیزوں کی قیمتیں بڑھتی تھیں تو ایک رواج تھا کہ غریب عوام کو ریلیف کیلئے سبسڈی دی جاتی تھی جوکہ آئی ایم ایف کی وجہ سے اب تمام سبسڈیز واپس لے لی گئی ہیں جس سے عوام کو بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

دوسری وجہ اُنہوں نے یہ بتائی ہے کہ جب تک حکومت مافیا گینگ کو ختم نہیں کرے گی جو چیزوں کو ذخیرہ اندوزی کر کے پہلے سستے داموں میں برآمد کرتے ہیں اور پھر مہنگے داموں میں درآمد کر دیتے ہیں تب تک بھی عوام کو تھوڑا بھی ریلیف ملنے کا امکان نہیں ہے۔ 

انہوں نے  حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑے لوگ اور جاگیردار جو ٹیکس نہیں دیتے ہیں اُن سے ٹیکس وصول کیا جائے اور جو نہیں دے سکتے اُن لوگوں کو اس پر تھوڑا  ریلیف دیا جائے تاکہ غریب عوام کو اس چیز سے تھوڑا سا ریلیف مل سکے۔

مزیدخبریں