سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

Aug 17, 2023 | 11:57:AM

(ملک ریاض) سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ایپ پر مسلسل فحش مواد میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایک شہری کی جانب سے مشہور سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر مسلسل فحش مواد اپ لوڈ کیا جارہا ہے، جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے،  بہت سے نوجوان ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتے اپنی جان گنوا چکے ہیں، اس پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید پڑھیں:  سائفر لے ڈوبا،عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ،الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ،آگے کیا ہوگا؟

شہری رانا عثمان انوار کی جانب سے درخواست میں پی ٹی اے اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بار پاکستان میں ٹک ٹاک پر مختلف وجوہات کی بناء پر پابندی عائد کی جاچکی ہے تاہم یہ پابندی چند روز تک ہی محدود رہی تھی۔

مزیدخبریں