ماہرہ خان کی دوسری شادی ؟مینیجر کا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کی خبروں پر ان کی مینیجر کا بیان آگیا۔
پاکستان کی سپر اسٹار اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اداکارہ جلد دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔
یہ خبر 16 اگست بروز بدھ کو انسٹاگرام پیجز میگا لائف اسٹائل اور دیوا میگزین کی جانب سے شیئر کی گئیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ماہرہ کی شادی کی تقریب کا اہتمام اگلے ماہ ستمبر میں پنجاب کے معروف ہل اسٹیشن پر قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
ڈرامہ ”ہمسفر“ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ماہرہ خان کی شادی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ سوشل میڈیا پر مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس یہ دعویٰ کررہی ہیں کہ ماہرہ خان اور ان کے قریبی دوست سلیم کریم بہت جلد رشتہءازدواج میں بندھنے والے ہیں۔
ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ماہرہ خان کی شادی میں صرف قریبی دوست اور اہل خانہ ہی شرکت کریں گے اور اسے مکمل راز رکھا جائے گا۔
اس پوسٹ کے بعد سے ہی اداکارہ اور ان کے قریبی دوست سلیم کریم کی شادی کی خبریں وائرل ہورہی تھیں۔ تاہم اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے ابھی تک شادی کے حوالے سے کسی بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب انتہائی نجی نوعیت کی ہوگی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست موجود ہوں گے۔
ماہرہ خان کی مینیجر اور ٹیم کی رکن انوشے طلحہٰ خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان رپورٹس کو غیر ذمہ دارانہ صحافت قرار دیا۔انوشے کے مطابق یہ رپورٹس اداکارہ کی فیملی یا ٹیم کے ممبر کے آفیشل بیان کے بغیر شائع کی گئی ہیں تاہم اداکارہ کی مینیجر کی جانب سے بھی ماہرہ کی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں بلکہ چار سال قبل بھی ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ترکیہ میں منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
مزید پڑھیں:رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ درآمدات میں بڑا اضافہ
بعدازاں اس حوالے سے ماہرہ خان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی تھی۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی تھی اور 2009 میں ان کے گھر ان کے بیٹے اذلان عسکری کی پیدائش ہوئی تھی۔ یہ شادی نہ چل سکی اور 2015 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ دو سال پہلے ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے دوست سلیم کریم سے محبت کا اظہار کردیا تھا۔