عوام جڑانوالہ واقعے پر دکھی ہیں،ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا،ترجمان دفتر خارجہ

Aug 17, 2023 | 13:22:PM

(ویب ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جڑانوالہ میں ہونے والے واقعے کی مذمت کی، پورے ملک کے عوام واقعے پر دکھی ہیں، ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے،سیاسی صورتحال سےمتعلق پیشرفت پرغیرملکی حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ، ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق سوچی سمجھی سازش کے تحت امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی ، عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو بروقت کارروائی سے ناکام بنایا گیا، امن کمیٹی کو فوری طورپرمتحرک کیاگیا۔

پولیس نے 100 سے زائد لوگوں کوگرفتارکیا، شرپسندی کی فوٹیجزبھی موجود ہیں ، ضلعی انتظامیہ نے رینجرزکوطلب کرلیا ہے، کسی کوحالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ضرور پڑھیں:ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے جڑانوالہ واقعے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پرامن آزادی اظہار اور ہر ایک کیلئے مذہب اور عقیدے کی آزادی کے حق کی بات کرتا ہے، پاکستانی حکام واقعے کی مکمل تحقیقات کریں، عوام پرامن رہیں۔

مزیدخبریں