(ویب ڈیسک)افغان وزارت انصاف نے ملک میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کا اعلان کردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان وزیر انصاف نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کو قبول نہیں کیاجاسکتا،وزیر انصاف مولوی عبدالحکیم شرعی نے کہا کہ اس وقت تمام قوانین اسلامی شریعت کی روشنی میں مرتب کئے ہیں، ملک کی موجودہ تباہی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ہے۔
افغان وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی شریعت میں کوئی گنجائش، حیثیت نہیں ہے، سیاسی جماعتیں ملک کےمفاد میں نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے