بھارت میں شدید بارشوں ،سیلاب سے تباہی،ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا مظاہرہ کرنے والا بھارت خود سیلابی صورتحال سے دو چار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاستوں ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی ، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہما چل پردیش میں چند روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے اور 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے،ہماچل پردیش کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 24 جون سے شروع ہونے والے مون سون سیزن میں تباہ کن بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات رونما ہوئے ، اب تک 214 افراد ہلاک اور 38 لاپتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جڑانوالہ واقعہ،اعلانات کرکے عوام کو اشتعال دلانے والا ملزم گرفتار
میڈیا رپورٹس کے مطابق خراب موسم کے باعث ہماچل پردیش میں تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رہیں گے جبکہ ریاست پنجاب میں شدید بارش کے بعد متعدد اضلاع گورداس پور، ہوشیار پور اور روپ نگر میں سیلابی صورتحال ہے،شدید بارشوں کے بعد دریائے بیاس اور ستلج میں پانی کی سطح بلند ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔
ادھر بھارتی محکمہ موسمیات نے ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں آج بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی آئندہ 4 سے 5 روز بارش کا امکان ہے۔