جڑانوالہ واقعے پر شوبز شخصیات کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزامات پر کئی گرجا گھروں کو نقصان پہنچانے پر شوبز شخصیات کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔
گزشتہ روز 16 اگست کو کشیدگی پیدا ہونے پر ایک سے زائد گرجا گھروں اور کئی گھروں کو جلا دیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں گرجا گھروں سے اٹھتا دھواں اور لوگوں کو فرنیچر کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومتی عمارت اورمسیحی برادری کے ایک قبرستان میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔
کئی پاکستانی شوبز شخصیات نے ان واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Shame on us! https://t.co/v2C7LyBTNN
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) August 16, 2023
اداکارہ ماہرہ خان نے گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ اور جلانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شرم آنی چاہیے۔
سینئراداکارہ نادیہ جمیل نے انسانی حقوق کی تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب تک کسی نے پاکستان کی مسیحی برادری کیخلاف اس ظلم اورافسوسناک عمل پر آواز نہیں اٹھائی ہے۔
گلوکار شہزاد رائے نے لکھا، ’پہلے بولنے سے ڈرتے تھے، اب نہ بولیں تو ڈر لگتا ہے‘۔
Pehlay bolnay se dartay thay, Ab na bolain to dar lagta hai… "If the state does not arrest each and every person involved in it through video footage and make an example, then we are doomed @anwaar_kakar https://t.co/U25W1SEkTu
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) August 16, 2023
اداکارہ سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہب میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ اذکا ڈینیل نے ایکس (ٹوئٹر) پراعلان کیا کہ، ’یہ جناح کا پاکستان نہیں ہے اور میں مسیحی برادری کے خلاف اس ظلم کی شدید مذمت کرتی ہوں‘۔
This is NOT Jinnah’s Pakistan! I strongly condemn this atrocity against the Christian community. Why can’t show some respect for Holy places be it a Church or a Mosque? I stand against these atrocities and unjust acts of violence!
— Azekah Daniel (@azekahdaniel1) August 16, 2023
I DEMAND JUSTICE FOR ALL https://t.co/agfgYOgyEp
واضح رہے کہ پولیس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کیخلاف 2 مقدمات درج کیے گئے جن میں 37 افراد نامزد کیے گئے ہیں جبکہ 600 سے زائد نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ان مقدمات میں دہشتگردی اور توہین مذہب سمیت 13 سے زائد دفعات شامل ہیں۔