بھارت میں 12 سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار، ملزمان کوئی اور نہیں بلکہ۔۔۔

Aug 17, 2023 | 16:12:PM

(24 نیوز )بھارتی یوم آزادی دلتوں پر بھاری پڑ گیا،ریاست اتر پردیش میں کمسن دلت لڑکی کو اونچی ذات کے ہندوؤں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 تفصیلات کے مطابق14 اگست کی رات کو جونپور کے علاقے سے نشے میں دھت ہندؤ انتہا پسندوں نے 12 سالہ دلت لڑکی کو گھر سے اغوا کر لیا،اغوا کے بعد جنسی زیادتی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا، کم سن لڑکی کی حالت بگڑنے پر ادھ موئی حالت میں چھوڑ کر موقعے سے فرار ہو گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:لیگی رہنما استحکام پاکستان کے قافلے میں شامل

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پولیس اونچی ذات کے با اثر ہندوؤں کے خلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہے، بی جے پی کے زیرِ حکومت ریاست اتر پردیش دلتوں کے خلاف 13 ہزار جرائم کے ساتھ سر فہرست ہے،اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ اقلیتوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں کے خلاف انتہا پسند نظریات کی وجہ سے انتہائی بدنام ہیں ۔

مزیدخبریں