واٹس ایپ کا مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا زبردست فیچر متعارف

Aug 17, 2023 | 16:24:PM
واٹس ایپ کا مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا زبردست فیچر متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میٹا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک زبردست فیچر پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی انڈسٹری میں انقلاب برپا کررہی ہے۔ مائیکرو سافٹ اور گوگل جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈلز پر کام شروع کر دیا ہے۔

 واٹس ایپ نے بھی ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیار شروع کر دی جس کے ذریعے استعمال کنندگان مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے من پسند اسٹیکرز بنا سکیں گے۔کمپنی نے اس فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے اور فی الحال یہ اینڈرائیڈ واٹس ایپ کے بِیٹا ورژن 2.23.17.14 استعمال کرنے والوں کیلئے دستیاب ہے،جلد ہی فیچر کو تمام استعمال کنندگان کیلئےبحال کر دیا جائے گا۔ صارفین کو اسٹیکر کے آپشن میں اس کی اطلاع کردی جائے گی۔ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی ایک تصویر میں اے آئی کے ذریعے اسٹیکر بنانے کے آپشن کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں شدید بارشوں ،سیلاب سے تباہی،ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی صارف نے ٹیکس میں لکھا ’cat laughiing on a skateboard‘ تو جواب میں واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک بلی پیش کردی۔