جڑانوالہ واقعہ،وزیراعلیٰ کا ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے جڑانوالہ واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس سے خطاب میں سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ جڑانوالہ کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے، جڑانوالہ میں ہونیوالا واقعہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، 3سے 4روز میں نقصانات کا ازالہ کیاجائے گا، جلاؤ گھیراؤ کرنیوالے 120 سے زائدافرا دکے خلاف 2مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ 3سے 4روز میں ہونے والے نقصان کو پورا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جڑانوالہ واقعہ،اعلانات کرکے عوام کو اشتعال دلانے والا ملزم گرفتار
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس میں نگران صوبائی وزراء اور مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جڑانوالہ کا واقعہ مذاہب کےدرمیان لڑائی پیدا کرنےکیلئے کوشش تھی ،ایسےواقعات میں اشتعال انگیزی کےباعث کئی جانیں جاچکی ہیں،وعدہ کرتےہیں کہ3سے4دن میں نقصان کوپوراکیاجائےگا۔