کئی روز بعد ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 92 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گاڑیوں کے سپیئرپارٹس کی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر303 روپےمیں فروخت ہورہا ہے۔