سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ تعینات

Aug 17, 2023 | 18:50:PM
سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک) سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ تعینات ہو گئے۔

نگران وزیر خارجہ منتخب ہونے والے جلیل عباس جیلانی  نے قانون میں بی اے اور دفاعی امور میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے، مارچ 1979 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت سے قبل آکسفورڈ یونیورسٹی میں بطور وکیل تعلیم حاصل کی، وہ فرانسیسی، عربی، سرائیکی، پنجابی اور پشتو سمیت کئی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں، انہوں نے 1979 میں پاکستان کے وزارت خارجہ میں بطور افسر شمولیت اختیار کی، وہ سیکرٹری خارجہ تعینات ہونے سے پہلے  بیلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ججز پربڑی پابندی عائد

جلیل عباس جیلانی اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران برسلز میں نیٹو کے ہیڈکوارٹر کے ساتھ بھی رابطے میں رہے، اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے دوران انہوں نے جنوبی ایشیائی امور میں مہارت حاصل کی، وہ 1992 سے 1995 تک وزارت خارجہ میں بھارت کے لیے ڈائریکٹر رہے اور 1999 سے 2003 تک نئی دہلی میں پاکستان کے ڈپٹی اور نگران ہائی کمشنر بھی رہے، وہ 2003 سے 2007 تک پاکستانی وزارتِ خارجہ میں جنوبی ایشیا اور سارک ممالک کے لیے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کرتے رہے، انہوں نے 2005 میں  دفترِ خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے بھی کام کیا۔

نگران وزیر خارجہ منتخب ہونے والے جلیل عباس جیلانی 1983 سے 1985 تک جدہ، میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے عہدے پر فائز رہے اور 1985 سے 1988 تک لندن،میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے عہدے پر فائز رہے، وہ 1995 سے 1999 تک واشنگٹن میں میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے عہدے پر فائز رہے اور انہوں نے 2007 سے 2009 تک کینبرا میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔