تیز ہواؤں ، گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،دیر،سوات، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہاٹ، مالاکنڈ ، صوابی، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آمنہ الیاس کا سیاہ لباس میں فوٹوشوٹ وائرل، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ، نارووال، راولپنڈی،چکوال،مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سجل علی کے دل میں کون ؟ تصاویر شیئر کردیں