شاہد اشرف تارڑ کا بطور چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن استعفیٰ منظور

Aug 17, 2023 | 20:17:PM

(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن شاہد اشرف تارڑ کا استعفیٰ منظور کر لیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے استعفیٰ کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد اشرف تارڑ نگران کابینہ میں شامل کئے جانے سے قبل بطور چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن خدمات انجام دے رہے تھے، نگران کابینہ میں شامل کئے جانے پر انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر عارف علوی کو ارسال کر دیا تھا جو منظور کرلیا گیا،شاہد اشرف تارڑ نگران کابینہ میں وفاقی وزیر مواصلات مقرر کئے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کمی کے بعد کتنے کا ہو گیا؟ انٹربینک سے اہم خبر آگئی

مزیدخبریں