سابق ناظم افضل بسرا ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Aug 17, 2023 | 20:41:PM

This browser does not support the video element.

(حسن علی) شیخوپورہ کے سابق ناظم محمد افضل بسرا اور سیاسی کارکنان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی طاقت میں مزید اضافہ ہو گیا،  شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما و کارکنان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، شیخوپورہ کے سیاسی رہنما و کارکنان کی جنرل سیکرٹری آئی پی پی لاہور ڈویژن میاں خالد محمود کے ساتھ  آئی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ججز پربڑی پابندی عائد

سابق ناظم شیخوپورہ محمد افضل بسرا نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، انہوں نے میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ان کے علاوہ شیخوپورہ سے عبدالمجید، نذیر احمد، یونس ملک، ملک خلیل، رانا عمر، طاہر سلہری، شعیب منور بسرا، زوہیب منور بسرا، محمد اعجاز اور رانا سجاول نے بھی آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

میاں خالد محمود نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنما و کارکنان کو خوش آمدید کہا، انہوں نے آئی پی پی میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور شمولیت اختیار کرنے والے رہنما و کارکنان کو پارٹی پرچم کے مفلر بھی پہنائے۔

استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ناظم شیخوپورہ محمد افضل بسرا کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان اور جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، استحکام پاکستان پارٹی ملک میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے، 9 مئی کے واقعات پاکستان کی تاریخ پر سیاہ داغ ہیں۔

مزیدخبریں