وفاقی وزراء کے پاس کون کون سی اضافی وزارتیں ہوں گی؟ 

Aug 17, 2023 | 21:30:PM
وفاقی وزراء کے پاس کون کون سی اضافی وزارتیں ہوں گی؟ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔

آج حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء کو کچھ اضافی وزارتیں بھی سونپی گئی ہیں۔

ان میں سرفراز بگٹی کو انسداد منشیات اور اوورسیز منسٹری کا اضافی چارج سونپا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کے پاس دفاعی پیداوار اور ایوی ایشن ڈویژن کا بھی اضافی چارج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اسی طرح احمد عرفان اسلم کے پاس ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی وسائل اور آبی وسائل کی  وزارتوں کے اضافی چارج ہوگا، شاہد اشرف تارڑ وزارت سمندری امور کی وزارت پر بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

مشیر برائے ایوی ایشن ائیر مارشل (ر) فرحت حسین کا مقررہ عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، اسی طرح وقار مسعود مشیر برائے خزانہ ڈویژن کا مقررہ عہدہ بھی وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔