پی ٹی آئی کے ایک اور سابق ایم این اے کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

Aug 17, 2023 | 21:45:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ملک نیاز جکھڑ نے پارٹی  سے راہیں جدہ کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے  ملک نیاز جکھڑ نےپارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے  اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

ویڈیو پیغا م میں انہوں نے 9 مئی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کو خیر آباد کہتا ہوں اور اگلے الیکشن میں آزاد امیدوار کے طور پر لڑوں گا۔

یادر ہے کہ سابق ایم این اے ملک نیاز جکھڑ کو گزشتہ دنوں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی رہنما اور سابق رکن اسمبلی انتقال کر گئے

مزیدخبریں