(وقاص عظیم)ڈاکٹر شمشاد اختر نے نگراں وزیر خزانہ کا چارج سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق حلف اٹھانے کے چند منٹ بعد ہی ڈاکٹر شمشاد اختر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گئیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔
وزارت خزانہ حکام نے نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا استقبال کیا،وزارت خزانہ حکام کی جانب سے شمشاد اختر کو گلدستہ پیش کیا گیا اور مبارکباد دی گئی۔
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نےاس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط پر عمل درآمد کیا جائے گا,تمام بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے مزید کہا کہ ملک میں امیر غریب کے فرق کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی،ملک میں مالی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:الوداع، الوداع، الوادع تحریک انصاف ، سابق رکن قومی اسمبلی نے کپتان کا ساتھ چھوڑ دیا