(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والی سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ نے بیرون ملک شفٹ ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں منتقل نہیں ہو رہی ، جو لوگ یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ میرے خیر خواہ نہیں ہیں ۔
رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے مستحق لوگوں کے لئے تنظیم بنائی ہے ، ایسے میں کیوں ملک کو چھوڑ کر جاﺅں گی ، جب تک میری زندگی ہے میں اس مشن پر کاربند رہوں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:سجل علی کے دل میں کون ؟ تصاویر شیئر کردیں
انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے رابی فاﺅنڈیشن ملک گیر ادارہ بن چکا ہے جس کے پلیٹ فارم سے لوگوں کی خدمت ہوتی ہے ۔
رابی پیر زادہ نے کہا کہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں کہ میں ملک چھوڑ کر یو کے منتقل ہو رہی ہوں، پاکستان میرا پہلا اور آخری گھر ہے اور میں اسے چھوڑ کر جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔