ندا خان کی شادی کیسے ہوئی؟ شوہر شاہ زمان نےکہانی سے پردہ اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ندا خان نے شوہر ڈاکٹر شاہ زمان سے محبت اور پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کی کہانی سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ندا خان اور انکے شوہر شاہ زمان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے اپنی شادی اور لو سٹوری کے بارے میں بتایا۔
ندا خان نے کہا کہ ایک دفعہ میری گاڑی چوری ہوگئی تھی اور میں نے ان کے کلینک میں اپائنٹمنٹ لے رکھا تھا، میں 10 بجے ڈرامے کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد رات لگ بھگ 11 بجے کلینک پہنچ گئی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ جب گولڈ انفیوژن ہوگیا تو میں کیب کے انتظار میں کافی دیر وہاں پریشان بیٹھی رہی اور شاہ زمان بھی میری وجہ سے کلینک میں موجود رہے، بار بار کوشش کے بعد جب کیب بُک نہ کروا سکتی تو شاہ زمان نے مجھ سے کہا کہ میں آپ کو اپنی گاڑی میں گھر چھوڑ دیتا ہوں۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ میں نے محسوس کیا کہ وہ کافی باحیا اور اچھے ہیں کیونکہ انہوں نے مجھے بہت عزت دی، پھر آہستہ آہستہ ہم دونوں میں دوستی ہوئی لیکن میں نے کہا کہ میں ریلیشن شپ پر یقین نہیں رکھتی، مجھے صرف شادی کرنی ہے اور اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رابی پیرزادہ نے بیرون ملک شفٹ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
نامور اداکارہ ندا خان کے شوہر ڈاکٹر شاہ زمان نے کہا ہے کہ میری اور ندا کی شادی پر بہت سے لوگ خوش نہیں تھے ، میں نے چھپ کر نکاح کر لیا اور پھر سب کو آگاہ کر دیا ۔
View this post on Instagram
اپنی اہلیہ اداکارہ ندا خان کے ہمراہ ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہ زمان نے کہا کہ ندا خان کے گھر اچانک رشتہ بھیج دیا تھا،جب میں نے ان کے گھر رشتہ بھیجا تو ہمارے خاندان میں بہت مسائل ہوئے، والد تو فوری مان گئے تھے لیکن باقی خاندان کے افراد ندا خان کے اداکارہ ہونے کی وجہ سے راضی نہیں تھے، میں نے سب سے چھپ کر نکاح کر لیا بعدازاں سب کو بتا دیا اور کوئی مسائل نہیں ہوئے۔
View this post on Instagram