کوورنا کا نئی قسم، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

Aug 17, 2023 | 23:23:PM
کوورنا کا نئی قسم، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے ویرینٹ ایرس کے حوالے سے دنیا کو خبردار کردیا، ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کورونا کی احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھا جائے۔

ایرس نامی کورونا کے نئے ویرینٹ میں بظاہر دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ بیماری قوت مدافعت کیخلاف بھی مزاحمت کرسکتی ہے تاہم یہ نئی قسم زیادہ سنگین علامات کا باعث نہیں بنتی۔

ماہرین صحت نے اومیکرون ویرینٹ کے ’ای جی فائیو ایرس‘ ذیلی قسم کی طرف اشارہ کیا ہے جو پہلی بار نومبر 2021ء میں ظاہر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت میں شدید بارشوں ،سیلاب سے تباہی،ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی

حالیہ رپورٹ کے مطابق متحدہ امریکہ، یورپ اور ایشیاء میں کوویڈ 19 کے انفیکشن اور ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے وضاحت کی ہے کہ ای جی فائیو کی دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ قریب سے نگرانی کی جانی چاہیئے کیونکہ یہ زیادہ متعدی یا شدید ہوسکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے ممالک کو متنبہ کیا کہ کورونا کی نئی ذیلی قسم ایرس جس میں تقریباً اومیکرون جیسی علامات ہیں، کا اب تک 51 ممالک میں پتہ چلا ہے۔