بندروں کے دو گروپس میں لڑائی پانچ افراد کی جان لے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اُترپردیش میں بندروں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے باعث بوسیدہ عمارت کی بالکونی گرگئی جس کی زد میں آکر وہاں سے گزرنے والے 5 زائرین جان کی بازی ہار گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اُت پردیش کے متھرا ضلع میں بنکے بہاری مندر واقع ہے جہاں اکثر زائرین بھی آتے ہیں، بندروں کی لڑائی کے باعث وہاں موجود ایک پرانی عمارت کی بالکونی اچانک گرگئی، جس کی زد میں آکر 5 افراد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت میں 12 سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار، ملزمان کوئی اور نہیں بلکہ۔۔۔
بنکے بہاری مندر کے قریب وشنو شرما کی ایک پرانی خستہ حال عمارت موجود ہے، بالکونی میں بندروں کے دو گروپس آپس میں لڑ پڑے، اس دوران بوسیدہ بالکونی سڑک سے گزرنے والے عقیدت مندوں پر گرگئی۔
بالکونی کے ملبے تلے دب کر پانچ زائرین موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، چھ افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔
واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی، پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کردیا۔