(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیاگیا،ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے واقعہ کا نوٹس لے رکھا تھا اورملزم کی جلد گرفتاری کیلئے ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھیں،پولیس ٹیموں نے 80 سے زائد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا۔
پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا، پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے واقعہ کے متعلق مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیوالیہ ہونیوالے ملک سری لنکا نے پاکستان سمیت دنیا کو حیران کردیا