سابق آئی جی جیل شاہد سلیم کی حراست کی خبروں کے بعد ان کی گھر میں چائے پینے کی ویڈیو منظرعام پرآگئی

Aug 17, 2024 | 00:09:AM

(24 نیوز ) سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ کی حراست کی خبروں کے بعد ان کی گھر بیٹھے چائے پینے کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔

تفصیلات کے مطابق سامنے آںے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد سلیم بیگ ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے اپنی ہی گرفتاری کی خبر سن رہے ہیں ،جبکہ ان کے بچے بھی اس ویڈیو میں ان کیساتھ موجود ہیں ، اس حوالے سے شاہد سلیم کا کہنا تھاکہ اپنے ہی بارے میں اپنے گھرپر چائے پیتے ہوئے جھوٹی خبردیکھنا کیسا لگتا ہے؟ اسے کہتے ہیں یلو جرنلزم۔

مزیدخبریں