چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آئے گی یا نہیں، جے شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئندہ برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کنفرم نہ ہوسکی۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک پاکستان جانے یا نہ جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جب وقت آئے گا تب معاملہ حل کریں گے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو ہوگا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹریو میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مناسب وقت آنے پر چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان جانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
جس پر جے شاہ نے جواب دیا کہ آئی سی سی کی جانب سے بھارت سے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی درخواست کی گئی تھی، تاہم میں نے اس پر انکار کردیا کیوں کہ ایک تو ہم نے ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کی میزبانی کرنی ہے اور پھر ابھی مون سون سیزن بھی چل رہا ہے اور میں ایسا تاثر نہیں دینا چاہتا کہ بھارت لگاتار ورلڈکپ منعقد کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گولڈ میڈلسٹ باکسر ایمان خلیف کی ویڈیو وائرل, نئے لک نےمداحوں کوحیران کردیا
یاد رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بنگلہ دیش میں شیڈول ہے تاہم وہاں کی کشیدہ حالات کی وجہ سے آسٹریلیا، برطانیہ اور نیوزی لینڈ سمیت متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو بنگلہ دیش سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ایسے میں آئی سی سی ایونٹ کسی اور ملک منتقل کرنے پر غور کررہی ہے۔