کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Aug 17, 2024 | 09:39:AM
کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔

ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی او ایل اور جی ایچ پی ایل کے جوائنٹ وینچر نے کوہاٹ کے راضگر 1 میں لوک ہارٹ فارمیشن سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

 اس کنویں پر کھدائی کے کام کا آغاز رواں سال 9 جنوری کو کیا گیا تھا جسے کامیابی کے ساتھ 3,773.98 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) مطابق ابتدائی تخمینے کے مطابق اس کنویں سے روزانہ 17.9 ملین اسٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس اور 153 بیرل تیل حاصل کیا جا ئے گا۔