فیصل آباد، خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔
تھانہ ٹھیکری والا میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ثناء نامی خاتون اپنے دوست وسیم کو ملنے کے لیے لاہور سے فیصل آباد آئی تھی۔
لاہور واپس جانے لیے بس نہ ملنے پر ثناء وسیم کے ایک واقف کار کے گھر چلی گئی جہاں عمران نامی ایک شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وسیم کو رسیوں سے باندھ دیا اور ثناء نامی خاتون کو اجتمائی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، ٹھیکری والا پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دو ملزمان اکبر اور عثمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔