ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی نے خاتون کو خودکشی سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

Aug 17, 2024 | 10:26:AM
 ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی نے خاتون کو خودکشی سے بچا لیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پُل سے چھلانگ لگانے والی خاتون کی ٹیکسی ڈرائیور نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان بچا لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں واقع سمندری پُل ’اٹل سیٹو‘ جو بھارت کا طویل ترین پل مانا جاتا ہے، خاتون نے مبینہ طور اس پل سے خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے موقع پر وہاں موجود ٹیکسی ڈرائیور نے بچا لیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ خاتون اٹل سیٹو کے حفاظتی بند پر بیٹھی ہے۔ بعد ازاں وہ کوئی چیز سمندر میں پھینکتی ہے اور چھلانگ لگانے کی کوشش کرتی ہے، مگر ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی اسے دوسری زندگی بخشتی ہے۔

بعد ازاں خاتون کو پکڑنے اور پل سے اوپر کھینچنے کے لیے اور ممبی ٹریفک پولیس اہلکار مدد کو پہنچنتے ہیں اور خاتون کو باحفاظت گرنے سے بچالیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارشوں سے جل تھل ایک ہوگیا،نشیبی علاقے زیر آب

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مذکورہ خاتون وہاں کس کے ساتھ پہنچیں مگر کہا جا رہا ہے کہ وہ ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ اٹل سیٹو پل خاص طور پر خودکشی کی غرض سے پہنچی تھی۔