الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست،لاہور ہائیکورٹ کاتحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہورہائیکورٹ نےالیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس شکیل احمد نےشہری محمد منیر احمد کی درخواست پرفیصلہ جاری کیا،لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی،عدالت نےالیکشن ترامیم پر سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ نےتحریری فیصلے میں کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل زیر التوا کیس کی دستاویزات پیش کریں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےدرخواست کےقابل اعتراض ہونےپراعتراض اٹھایا ،بتایا گیا کہ متاثرہ فریق نے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ میں اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
شہری منیر احمد کی جانب سے ہائیکورٹ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔