پاکستان میں ٹیسٹ ،ٹاپ اسپنر ابرار احمد ٹیم سے آؤٹ،اب کیا کریں گے؟

Aug 17, 2024 | 15:48:PM
پاکستان میں ٹیسٹ ،ٹاپ اسپنر ابرار احمد ٹیم سے آؤٹ،اب کیا کریں گے؟
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں ٹیسٹ ،ٹاپ اسپنر ابرار احمد ٹیم سے آؤٹ،اب کیا کریں گے؟

قومی کرکٹراسپنر ابرار احمد کو پاکستان ٹیسٹ سائیڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے اور وہ اب بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے جو منگل 20 اگست سے اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا،یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ سلیکٹرز نے بدھ 21 اگست سے بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے ٹیسٹ میں مکمل طور پر پیس اٹیک کے ساتھ جانے کا انتخاب کیا ہے۔

سلیکٹرز نے ابرار احمد کو ٹیسٹ میں بینچ پر بٹھانے کے بجائے پاکستان شاہینز اسکواڈ میں شامل کیاہے تاکہ وہ 30 اگست کو شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل کچھ میچ پریکٹس حاصل کر سکیں۔ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام دوسرے کھلاڑی ہیں جنہیں پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے ریلیز کیا گیا ہے اور انہیں دوسرے چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی ٹیم میں برقرار رکھتے ہوئے کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں:گورنر پنجاب نے بھی ارشد ندیم کو 20 لاکھ اور گاڑی کا تحفہ دیدیا

یاد رہے کہ بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے کپتان سعود شکیل تھے۔اس کا مطلب ہے کہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ اب 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا لیکن دوسرے چار روزہ میچ کے اختتام کے بعد جب ابرار احمد اور کامران غلام دوسرے ٹیسٹ کے لیے دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہوں گے تو وہ 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔