(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف میں دھڑے بندیوں کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور کی ضلعی تنظیم غیرفعال ہو گئی ، پی ٹی آئی لاہور کے صدر منظر سے تاحال غائب ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اعلیٰ قیادت کی جانب سے چند روز قبل شیخ امتیاز محمود کو لاہور کا صدر مقرر کیا گیا تھا جس پر پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے عہدے سے یہ کہتے ہوے استعفیٰ دیدیا تھا کہ میرے مرضی اور علم میں لائے بغیر فیصلے کیے گئے ،لیکن شیخ امتیاز پی ٹی آئی لاہور کے صدر نامزد ہونے کے باوجود تاحال منظر سے غائب ہیں ، دراصل شیخ امتیاز محمود کیسز میں ضمانت نہ ہونے پر روپوش ہیں،شیخ امتیاز محمود 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہوگئے تھے،فرار ہونے کے بعد تاحال شیخ امتیاز نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کیا،لاہور کے کارکن اور مقامی رہنما بھی آئندہ کے لائحہ عمل سے لاعلم ہیں ۔