اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کی 9مئی مقدمات میں طلبی کی درخواست پر جواب جمع کرادیا

Aug 17, 2024 | 19:25:PM

(ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل انتظامیہ نے سانحہ9مئی کے مقدمات میں بشریٰ  بی بی کی طلبی اورجسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست پر جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت مقرر ہے،ریفرنس کی سماعت کے باعث ملزمہ کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کرنا ممکن نہیں۔جیل انتظامیہ نے جواب میں استدعا کی ہے کہ ملزمہ کی طلبی کیلئے نئی تاریخ مقرر کی جائے ۔

گزشتہ روز نو مئی مقدمات کے 12 تفتیشی افسران نے ملزمہ کی طلبی کی درخواست دائر کی تھیں،عدالت نے درخواستوں پر آج ملزمہ کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مزید سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری کیلئے اہم نام کی منظوری

مزیدخبریں