پی ٹی آئی ایم این اے کی خاتون کے لباس سے متعلق گفتگو،سپیکر قومی اسمبلی کا سخت نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی اٰٗٓئی) کے منتخب رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کا کے الیکٹرک کی خاتون کے لباس سے متعلق گفتگو پر سپیکر قومی اسمبلی نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی جانب سے کے الیکٹرک کی خاتون کے لباس سے متعلق گفتگو کےمعاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سخت نوٹس لے لیا، سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تاڑڑ کی سربراہی میں 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی میں نوید قمر، سید امین الحق، مولانا عبدالغفور حیدری، عامر ڈوگر شامل ہیں، کمیٹی کو 15روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ سپیکر آفس دینے کی ہدایت کی گئی ہے ، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد رکن قومی اسمبلی کے خلاف کاروائی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پارلیمانی پارٹیوں کی 5 خواتین ممبران کو شامل کرنے کی مجاز ہو گی، اقبال آفریدی نے قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں خاتون افسر کے لباس پر اعتراض کیا ،سپیکر خواتین کی عزت اور توقیر میں اضافے کے لئے ہر لمحہ کوشاں ہے ، خواتین ارکان اسمبلی کی جانب سے بھی اقبال آفریدی کے رویئے پر اظہار ناپسندیدگی ظاہر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین کمیٹی محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس ہوا جس دوران رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھایا ، اقبال آفریدی نے کہا کہ ’چیئرمین صاحب! خاتون کا لباس ٹھیک نہیں ہے، قومی اسمبلی کمیٹی میں آنے کے لیے لباس کا کوئی ایس او پی ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اویس یونس پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری مقرر