وزیر صحت کے پی نے مستعفی ہونےکی خبروں کی تردید کردی

Aug 17, 2024 | 19:41:PM
وزیر صحت کے پی نے مستعفی ہونےکی خبروں کی تردید کردی
کیپشن: قاسم علی شاہ ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت قاسم علی شاہ نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر مکمل اعتماد ہے۔انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں کسی قسم کی دخل اندازی نہیں ہورہی، وزیراعلیٰ نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین نے علی امین کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا، اس لئے سب کو انھیں سپورٹ کرنا چاہیے، صوبے میں بدعنوانی کی باتیں کرنے والے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے منظر عام پر لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری کیلئے اہم نام کی منظوری