تھانے کی بجلی منقطع کرنے پر پولیس نے لیسکو کے 3ملازمین کو گرفتار کر لیا

Aug 17, 2024 | 21:52:PM

(شاہد سپرا) لاہور کے علاقے چوہنگ میں تھانے کی بجلی  مقطع کرنے پر پولیس نے لیسکو کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق بجلی بل کی عدم ادائیگی پر تھانہ چوہنگ کی بجلی منقطع کی گئی تھی جس پر پولیس نے لیسکو کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا، ایس ڈی او چوہنگ احمد فراز کا کہنا ہے کہ میٹر ریڈر شفقت، لائن مین  مرزا ناصر اور سیکیورٹی گارڈ نجیب کو پولیس نے حراست میں لیا  ہے ،کنکشن منقطع کرنے پر چوہنگ پولیس نے سب ڈویژن دفتر کے سامنے ناکہ لگا لیا ،پولیس تھانہ کے ذمے 21 لاکھ روپے کا بل واجب الادا ہے۔

مزیدخبریں