(حلیم بخاری )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ایک اور ٹیم ممبر کو فارغ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈ ا پور نے ایم این اے جنید اکبر خان کو ممبر قومی اسمبلی کیلئے فوکل پرسن کی پوزیشن سے ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایم این اے شاہد خٹک کو خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے لیے فوکل پرسن مقرر کیاجاتا ہے ،شاہد خٹک ضلع کرک حلقہ این اے 38 سے پی ٹی آئی کے منتخب ایم این اے ہیں،شاہد خٹک صوبائی حکومت اور خیبرپختونخوا سے منتخب قومی اسمبلی ممبران کے درمیان صوبائی حکومت اور وفاقی معاملات کے حوالے سے مؤثر رابطے اور ہم آہنگی کو یقینی بنائیں گے۔