(24نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر مبارک ثانی کیس کے فیصلے سے متعلق متفرق درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا ہے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 22 اگست کو دن ساڑھے گیارہ بجے درخواست پر سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل ہیں۔
پنجاب حکومت نے نظرثانی فیصلے میں درستگی کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔